شی جن پھنگ اپیک کی غیررسمی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ویت نام اور لاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے تین تاریخ کو اعلان کیا کہ سوشلسٹ رپبلک آف ویت نام کے صدر تران دائی کوانگ کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ دس سے گیارہ نومبر تک ویت نام کے داننگ شہر میں اپیک کی پچیسویں غیررسمی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ویت نام کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری گوین پھو ترانگ ، سوشلسٹ رپبلک آف ویت نام کے صدر تران دائی کوانگ ،لاؤس پیپلز ریولوشنر ی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ لاؤس کے صدر بونگانگ ووراچیتھ کی دعوت پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ بارہ سے چودہ نومبر تک ویت نام اور لاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here