چین اور  روس کے وزرائے اعظم کی بائیسویں باضابطہ بات چیت کا  بیجنگ میں انعقاد

0

چین اور  روس کے وزرائے اعظم کی بائیسویں باضابطہ  بات چیت یکم تاریخ کو  بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ ملاقات میں  فریقین   نے  باہمی تعلقات اور  مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال اور  وسیع پیمانے پر اتفاق رائے   کیا۔مختلف شعبوں میں  باہمی  دو طرفہ تعاون کے حوالے سے قائم  اداروں کے سربراہان   نے بات چیت کے دوران اپنی اپنی ورکنگ رپورٹ پیش کی ۔ 
ملاقات کے بعد چین اور  روس کے وزرائے اعظم کی بائیسویں  باضابطہ بات چیت  کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔دونوں وزرائے اعظم نے سرمایہ کاری، توانائی ، ثقافت، زراعت، اور  خلابازی سمیت  دیگر شعبوں  میں  باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here