چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے یکم نومبر کی سہ پہر کو بیجنگ میں اپنے روسی ہم منصب دمتری میدوی جیو کے ساتھ چین روس میڈیا تبادلے کے سال کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔دونوں وزرائے اعظم نے چینی اور روسی میڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے چھ سو سے زائد نمائندوں کے ساتھ مل کر دو سال میں میڈیا تبادلے کی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو ڈاکو منٹری دیکھی ۔ لی کھہ چھیانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دو سال پہلے چین اور روس کے صدور نے میڈیا تبادلے کے سال کا آغاز کیا ۔دو سال کی سرگرمیوں سے چین اور روس کے درمیان باہمی واقفیت میں اضافہ ہوا ہے اور دوستی کو بھی فروغ ملا ہے ۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ چین اور روس کے درمیان میڈیا تعاون کا ایک نیا باب کھلے گا جس سے چین روس دوستی ، نسل در نسل جاری رہنے کی بنیاد رکھی جائے گی۔
روسی وزیر اعظم دمتری میدوی جیو نے کہا کہ میڈیا تبادلے کے سال میں فریقین نے دو سو پچاس سے زیادہ سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے مواقع ملے ہیں اور اس سے دونوں ملکوں کے عوام کی دوستی اور دوطرفہ تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔