مختلف ممالک کے  سربراہوں  اور  سیاسی رہنماوں کی  شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب  ہونے پر مبارک باد

0

حال ہی میں  مختلف ممالک کے قائدین اور  سیاسی رہنماوں نے شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب  ہونے پر  پرخلوص  مبارک باد دی ہے۔
کمبوڈیاکے بادشاد  نوروڈم سیہامونی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ شی جن پھنگ کو ایک بار پھر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے ۔ اس  سے ظاہر ہوا ہے کہ چینی کمیو نسٹ پارٹی ، چینی فوج اور چینی عوام شی جن پھنگ کی قیادت کی صلاحیت  پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور طویل عرصے میں چین کی ترقی میں شی جن پھنگ کی  نمایاں  خدمات کا اعتراف  اور تعریف کرتے ہیں ۔ 
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے  اپنے پیغام میں شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب  ہونے پر  پرخلوص  مبارک باد دی ۔انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کی دوستی گہری اور طویل ہے ۔ چین اور فرانس کے تعاون میں بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔ ان کو یقین ہے کہ  فریقین باہمی  تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لیے مزید کوشش کریں گے ۔ 
برطانوی وزیر اعظم  تھریسا مے  نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ہم نے شی جن پھنگ  کے  پیش کردہ ۲۰۵۰ تک چین کی ترقی کے بلیو پرنٹ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے  نو منتخب رہنما گروپ پربڑی توجہ دی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ اور چین کے تعلقات  نئی بلندی تک پہنچ سکیں گے ۔ 
سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے  نے  تہنیتی پیغام میں یہ امید ظاہر کی کہ شی جن پھنگ کی قیادت کی نئی مدت میں چین اور سری لنکا کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے اور دونوں ممالک کے عوام  کو بھی فائدہ ہو گا۔
بھارتی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سیتارام  ییچری   نے اپنے پیغام میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں تاریخی قرارداد کی منظوری دی گئی ہے اس سے چینی عوام  چینی خصوصیات کی  حامل سوشلسٹ راہ، نظام ، نظریات اور ثقافت پر مزید اعتماد کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here