چینی صدر شی جن پھنگ کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک بات چیت 

0

چینی صدرشی جن پھنگ نے پچیس تاریخ کو امریکہ کی دعوت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی۔
جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور شی جن پھنگ کے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے  اور میں بھی  کانگریس کے دوران  چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پالیسی سازی کے حوالے سے پیش کردہ پیغامات پر بڑی توجہ دیتا رہا ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ میرا آئندہ دورہ چین اس وقت امریکی عوام کے درمیان بات چیت کا  مقبول ترین موضوع بنا ہوا  ہے۔میں بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات کی بڑی توقع رکھتا ہوں اور امید ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے  اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
اس موقع پر  چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےان کے جنرل سیکرٹری  بننے پر مبارک باد   کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین پر امن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور باہمی مفادات پر مبنی او پن پالیسی  پر قائم رہتے ہوئے دیگر ممالک سے مشترکہ مفادات کو توسیع دے گا۔جناب شی نے کہا کہ چین دنیا کے دوسرے بڑے ممالک کےدرمیان رابطے اور تعاون کو فروغ دے گا۔ جناب شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین، چین ۔امریکہ تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے اور باہمی احترام، باہمی مفادات کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ  دیرپا، صحت مندانہ اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لیے  تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here