دو ہزار سترہ چین جنوبی ایشیا ایکسپو دو سے پانچ نومبر تک نیپال میں منعقد ہو گی ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ چین جنوبی ایشیا ایکسپو چین سے باہر کسی دوسرے ملک میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔
ایکسپو میں شریک چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کمپنی کی کھٹمنڈو شاخ کے مینجر جو چھی نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ نمائش اس خطے میں اقتصادی و تجارتی اور ثقافتی تبادلوں کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔ نمائش کے انعقادسے علاقائی اقتصادی و تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں اضافے کے لئے مدد ملے گی ۔ اس کے علاوہ کھٹمنڈو میں نمائش کے انعقاد سے چین جنوبی ایشیا ایکسپو کے اثرو رسوخ کو جنوبی ایشیا میں فروغ ملے گا ۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان ، بھارت ، سری لنگا ، بنگلہ دیش اور میانمارکے صنعتی و کاروباری ادارے بھی اس نمائش میں شرکت کریں گے ۔