چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں کانگریس میں شریک یونیورسٹی برائےدفاعی سائنس و ٹیکنالوجی کے پروفیسر وانگ فے شیوئے نے اتوار کے روز بیجنگ میں کہا کہ “بے دو سسٹم ” مختلف شعبوں میں استعمال ہو رہا ہے اور کروڑوں موبائل فونز “بے دو سسٹم ” استعمال کرتے ہیں ۔
سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی بائیس تاریخ کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وانگ فے شیوئے نے کہا کہ وہ “بے دو سسٹم ” کی ترقی کے ہر مرحلے میں شریک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفر کرتے وقت سیٹلائٹ نیویگیشن کا استعمال ہماری عادت بن چکا ہے ۔سیٹلائٹ نیویگیشن ، موبائل مواصلات اور نیٹ ورک ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مزین عاشرے کی کلیدی بنیادی سہولیات بن چکے ہیں ۔ سینکڑوں اداروں اور لاکھوں افراد کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں اس وقت “بے دو سسٹم ” مختلف شعبوں میں زیر استعمال ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی کروڑوں موبائل فونز بھی بے دوسسٹم استعمال کر رہے ہیں ۔وانگ فے شیوئے نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی ایک طاقتور ملک بننے کا انجن ہے ۔