شی جن پھنگ نے رپورٹ میں کہا کہ عوام بدعنوانی کے عملوں سے سب سے زیادہ نفرت کرتی ہے۔ بدعنوانی چینی کمیونسٹ پارٹی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ چینی کمیو نسٹ پارٹی کو ان باتوں پر مزید کاربند رہنا چاہیئے کہ رشوت لینے اوردینے والے دونوں کو سزا دی جائے گی اور پارٹی کے اندر مفاداتی گروہوںکے قیام کی روک تھام کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہر وں اور کاونٹیز میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مقامی کمیٹیوں کے معائنے کا نظام قائم کیا جائے گا۔ اور بدعنوان عناصر چاہے کہیں بھی بھاگیں ، انہیں پکڑا جائے گا اور سزا دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے خلاف قانون ساز ی کو فروغ دیا جائے گا اور انضباطی معائنے کے تمام کمیشنز اور ایجنسیوں کو کور کرنے والے بدعنوانی کے حوالے سے رپورٹنگ پیلٹ فارم کی تعمیر کی جائے گی ۔