چین حیاتیات کے حوالے سے نظامی اصلاحات کو تیز کرےگا

0

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین سبز  پیداوار اورمصرف  کے حوالے سے قانونی نظام اور پالیسیوں  کے قیام کو تیز کرے گا  اور ایک مضبوط  معاشی نظام کو فروغ دے گا  جو  سبز ،  کم کاربن   اور پائدار ترقی  کے لئیے  مددگار ہو ۔ سبز  مالیات کو آگے بڑھایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ چین ہوا،پانی ،زمین کی آلودگی کی روک تھام کو مضبوط بنائے گا اور آکودہ مواد  کے معیار کو سخت کرے گااور مثبت طور پر عالمی ماحولیاتی انتظام میں شامل ہو گا۔چین نمایاں ماحولیاتی مسائل کو حل کرے گا اوراہم حیاتیاتی نظام کے تحفظ اور اہم  منصوبہ جات  کی بہتری  پر عمل درآمد کرے گا۔ چین مارکیٹ  پرمبنی متنوع حیاتیاتی معاوضے کا  نظام قائم کرے گا۔ چین قومی قدرتی وسائل اور  اثاثوں کے انتظامی اور قدرتی حیاتیاتی نگرانی کے  ادارے  قائم کرے گا۔چین ملک کے اندر  دریافت اور تحفظ کے نظام اور قومی پارک کومرکزی حیثیت دیتے ہوئے قدرتی ذخائر کے نظام کی تعمیر کرے گا۔

رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ چین کا حیاتیاتی ماحول ۲۰۳۵ تک مکمل طور پر بہتر ہو گا اور خوبصورت چین کے ہدف کو بنیادی طور پر پورا کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here