چین میں پہلی مرتبہ عوام کے لئے جامع اور تا حیات طبی خدمات کی فراہمی

0

شی جن پھنگ نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کردہ  اپنی رپورٹ  میں کہا  کہ چینی خصوصیت کے حامل بنیادی علاج و معالجہ، صحتِ عامہ،علاج و معالجہ کی یقینی فراہمی اور  بہترین معیاری طبی خدمات کی فراہمی کا  نظام قائم کیا جائےگا ۔ طبی خدمات کی فراہمی کےبنیادی مراکز کا نظام اور جنرل پریکٹیشنر  عملے کی  تربیت کو بہتر بنایا جائےگا ۔ ہسپتالوں میں ادویات سے وابستہ فوائد کو ختم کیا جائےاور  ادویات کی فراہمی کا بہتر نظام قائم کیا جائےگا ، مہلک امراض کا تدارک کیا جائےگا ۔غذائی تحفظ  کی حکمت عملی  اپنائی جائےگی ۔بچوں کی پیدائش کی پالیسی کو  متعلقہ معاشی و سماجی پالیسی سے وابستہ کیا جائےگا ۔ آبادی میں عمر رسیدہ لوگوں کے زیادہ  تناسب کے مسئلے  سے  مثبت انداز میں نمٹنے کےلیے  ضعیف العمر افراد کی دیکھ  بھال اور احترام کے سماجی ماحول کی تعمیر کی جائے گی اور عمر رسیدہ لوگوں کی دیکھ بھال سے  متعلقہ امور اور صنعت کی ترقی کو تیز کیا جائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here