افغانستان کا مقامی ٹیلی ویژن چینل چین سے متعلق خبریں نشر کرے گا

0

اتوار کے روز افغانستان کے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل شمشاد ٹی وی نے چین سے متعلق خبریں نشر کرنے کا آ غاز کیا ہے۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں افغانستان میں چین کے سفیر  یاو چنگ ، افغان نائب وزیر برائے اطلاعات و ثقافت سید آ قا حسین اور شمشاد ٹی وی کے بانی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔مذکورہ اقدام شمشاد ٹی وی اور چین کے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے ایک معاہدے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔افغان ٹی وی روزانہ چین سے متعلق پندرہ منٹ دورانیہ پر مشتمل خبریں نشر کرے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین ایک پر امن اور خوشحال افغانستان کے قیام کے لیے افغانستان میں قیام امن اور تعمیر نو  کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے چین اور افغانستان کے درمیان افرادی سطح پر رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here