چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے حال ہی میں ایک اجلاس بلایا جس میں جمہوری پارٹیوں اور غیر جماعتی شخصیات نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کی گئی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی قوم ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی اور تمام جمہوری جماعتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کوشش کرنی چاہیے اور ملک و قوم کی ترقی اور نشاتہ ثانیہ کے نصب العین کے لئے اپنی اپنی خدمات سرانجام دینی چاہیے۔
اس موقعے پر جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں کثیرالجماعتی اور سیاسی مشاورتی نظام چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے۔ جو چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کا اہم حصہ ہے۔اس سلسلے میں جمہوری جماعتوں اور غیر جماعتی شخصیات کا نمایاں کردار رہا ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جمہوری جماعتیں اور غیر جماعتی شخصیات اپنی اپنی ترجیحات سے بھر پور مستفید ہوتے ہوئے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ تعاون کریںگے، گہری تحقیق اور مطالعہ کے ذریعے ملک کی اہم حکمت عملیوں پر عمل در آمد کے سلسلے میں اپنی اپنی رائے اور مشاورت پیش کریںگے ۔