چین نےمستحکم ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے نظامی خطرات پر قابو پانے کی صلاحیت اور اعتماد ظاہر کیا ہے

0

چین کے مرکزی بنک پیپلز بنک آف چائنا کے گورنر  چو شیاو چھون نے ہفتے کے روز عالمی مالیاتی و اقتصادی کمیٹی کو بھیجے جانے والے ایک بیان میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین کے پاس  مستحکم ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے نظامی خطرات پر قابو پانے کی صلاحیت موجود ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چین نے مالیاتی خطرات پر قابو پانے کو  اولین ترجیح دی ہے۔بیان کے مطابق حالیہ برسوں میں سست معیشت ، ساختی ترتیب  اور عالمی مالیاتی منڈی میں بہت زیادہ اتار چڑھاو  کے باعث چین کی مالیاتی صنعت کے لیے بھی ممکنہ خطرات میں اضافہ ہوا ہے لیکن عمومی طور پر یہ خطرات قابل انتظام ہیں۔  چو نے مزید کہا کہ چین نظامی خطرات سے نمٹتے ہوئے مستحکم ترقی کو یقینی بنائے گا ، میکرو اکنامک پالیسیوں کو جاری رکھے گا اور  استحکام برقرار رکھے گا۔  رواں برس پہلے حصے میں چینی معیشت نے 6.9   فیصد کی شرح سے ترقی ہے جبکہ خدمات اور کھپت کے شعبہ جات معاشی ترقی کے اہم پہلو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here