“چھیالیسویں ورلڈ اسکلز مقابلے”  کا انعقاد 2021  میں چین کے شہر شنگھائی  میں کیا جائے گا

0

چین کے شہر شنگھائی نے” چھیالیسویں ورلڈ اسکلز مقابلے”  کے انعقاد کے لیے میزبانی کی بولی جیت لی۔ متحدہ عرب امارات میں جمعہ کے روز “ورلڈ اسکلز انٹرنیشنل” نے رائے شماری کے زریعے فیصلہ کیا کہ “چھیالیسویں ورلڈ اسکلز مقابلے”  کا انعقاد 2021 میں چین کے شہر شنگھائی میں کیا جائے گا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے رائے شماری سے قبل چین میں عالمی مقابلے کے انعقاد  کی حمایت کے لیے ایک ویڈیو  پیغام بھی بھیجا  جس میں انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ شنگھائی مذکورہ تخلیقی اور انتہائی اہمیت کی حامل عالمی سرگرمی کی میزبانی کے لیے ہر ممکن تیاری کرے گا۔جناب شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی مقابلے کے انعقاد سے  فنی تربیت کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون و تبادلوں کو فروغ ملے گا جبکہ عالمی سطح  پر فنی ترقی کے لیے چین کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔جناب شی نے مزید کہا کہ چین عالمی سطح پر غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ “ورلڈ اسکلز مقابلے” کا انعقاد انیس سو پچاس سے ہوتا چلا آ رہا ہے جبکہ چین نے دو ہزار گیارہ میں پہلی بار اس عالمی سرگرمی میں شرکت کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here