بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی چار تاریخ کو جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار سولہ میں پوری دنیا میں شمسی توانائی میں پچاس فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ نصف سے زائد حصہ چین نے پیش کیا تھا اور آئندہ پانچ برسوں میں چین بدستور قابل تجدید توانائی کی ترقی کا رہنما رہے گا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین موسمیاتی آلودگی کے خاتمے اور تیرہویں پنج سالہ منصوبے میں طے کردہ قابل تجدید توانائی کی ترقی کے حدف کی تکمیل کے لئے بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی نئِی صلاحیت میں سے چالیس فیصد سے زائد چین میں ہو گی ۔ علاوہ ازیں شمسی توانائِی سے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں چین نے تین سال قبل اپنا ہدف کو پورا کر لیا ہے ۔چین شمسی توانائی کے علاوہ پن بجلی گھر ، حیاتیاتی توانائی ، ہیٹنگ اور الیکٹرک کار کی منڈیوں میں بھِی قیادت کر رہا ہے ۔