آسٹریلیا کو چین کےدی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو اپنانا چاہیے: گیرتھ ایوانز

0

آسٹریلیا کےسابق وزیر خارجہ گیرتھ ایوانز نے کہا کہ آسٹریلیا کو اسکے شمال کی ترقی کے لئیے چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو اپنانا چاہیے ۔ انھون نے  نیشنل پریس کلب کینبرا   میں اپنی کتاب انکریجیبل آپٹمسٹ  کی تقریب رونمائی سے  خطاب کرتے ہوئَے مذکورہ خیال کا اظہار کیا ۔ ایوانز نے تقریب میں موجود  آسٹریلین سے کہا کہ اب اس حقیقت کو ماننا چاہیے  کہ چین علاقائی اور دنیا کے لئیے ایک بہت بڑے اقتصادی انجن کی حیثیت اختیار کر رہا ہے ۔ ہم مستقبل دیکھ سکتے ہیں اگر ہم اس عمل میں شریک نہ ہوئے تو ہم پیچھے رہ جائیں گے ۔انہوں نے اس سے قبل لیبر پارٹی کے شیڈو خازن  کرس براون کی اس  بات کی  حمایت کی جس میں انہوں نے   آسٹریلیا کے شمال میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئیے رقوم کی فراہمی کے لئیے چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ میں شمولیت کی بات کی تھی ۔   براون نے پچھلے جمعے کو ایشیا سوسائٹی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہم اگر الیکشن جیتے تو ہم کھلے زہنوں کے ساتھ آسٹریلیا اور چین کے درمیان تعاون اور   دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو  میں شمولیت اور کھلی انکھوں کے ساتھ  قومی مفاد میں لائحہ عمل طے کریں گے ۔ ایوانز نے کہا کہ براون کی تقریرآرٹیکل کا پہلا درجہ رکھتی ہے کہ ہمیں اقتصادی سمت میں  ان تعلقات کے لئیے  کیا کرنے کی ضرورت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here