چین میں سیاحتی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ

0

چین کی سیاحت کے حوالے سے ریاستی انتظامیہ نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں قومی دن کے حوالے سے تعطیلات کے پہلے روز سیاحتی آ مدنی میں سالانہ بنیادوں پر 12.2فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق سیاحتی آمدنی کی مجموعی مالیت ساڑھے چودہ ارب امریکی ڈالر رہی۔اتوار کو ملک کے اہم سیاحتی مقامات پر  سیاحوں کی مجموعی تعداد تقریباً گیارہ کروڑ تیس لاکھ رہی جس میں سالانہ بنیادوں پر 10.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔بہتر انتظامی امور کی بدولت کہیں بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آ یا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد افراد نے گروپس کی صورت میں بیرونی ممالک میں سفر کیا  اور مقبول ترین بیرونی منازل میں روس ، آسٹریلیا اور امریکہ شامل رہی۔اعداد و شمار  کے مطابق قومی دن کی مناسبت سے تعطیلات کے دوران چین کے  اہم سیاحتی مقامات پر اٹھاون کروڑ نوے لاکھ لوگوں کی

آ مد متوقع ہے جس میں گزشتہ برس کی نسبت بارہ فیصد اضافہ ہے جبکہ سیاحتی آ مدنی کی مجموعی مالیت ساڑھے تیرہ فیصد اضافے سے چار سو اٹھتر ارب یوان رہنے کی توقع ہے۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here