چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے منگل کے روز بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مزید کھلے، منصافانہ اور ایک شفاف کاروباری ماحول کے قیام پر زور دیا ۔وانگ نے کہا کہ اس وقت چین چونکہ معاشی ترقی کی ایک نئی راہ پر گامزن ہے۔ ایسے میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ لیکن بیرونی سرمایہ کاری کی مستحکم ترقی کے حوالے سے بنیادی ضرورت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے چین کی جامع مسابقت کا تسلسل جاری ہے اور چین عالمی اداروں کی چین میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ چینی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین نہ صرف مینو فیکچرنگ بلکہ خدمات کے شعبے میں بھی بیرونی سرمایہ کاری کے مواقعوں کو توسیع دے گا اور بیرونی سرمایہ کاری کے معیار اور کوالٹی میں اضافہ کرے گا۔ چین بیرونی سرمایے کے لیے منڈیوں تک رسائی کی پابندیوں کو کم کرے گا اور بیرونی سرمائے سے چلنے والے اداروں کی منڈی میں داخلے کے بعد قوانین اور پالیسیوں کے حوالے سے ان سے منصافانہ برتاو کیا جائے گا۔