نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم بل انگلش نے مقامی وقت کے مطابق انتیس تاریخ کی صبح چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کے نیوزی لینڈ کے دورے کے مکمل ہونے کے موقع پر سی آر آئی اور نیوزی لینڈ کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کئے اور تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر اتفاق کیا ۔ انھوں نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ ایک دوسرے کے ساتھ اپنا دروازہ مزید کھو لیں گے ۔ مستقبل میں نیوزی لینڈ کی مزید مصنوعات ترجیح کے ساتھ چینی منڈی میں داخل ہوں گی ۔
اس وقت چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان خوشگوار اقتصادی و تجارتی تعلقات موجود ہیں ۔ دو طرفہ تجارتی مالیت میں اضافہ دونوں ملکوں کی معیشت کے شرح اضافہ سے کہیں زیادہ ہے ۔ دونوں ممالک کی تجارتی مالیت تیئیس ارب نیوزی لینڈ ڈالرز تک جا پہنچی ہے ۔