چین نے بحر اوقیانوس کی پہلی جامع سائنسی ریسرچ ختم کر دی

0

چین کی آٹھویں ارکٹک ریسرچ ٹیم نے تیئیس تاریخ کو  بحریہ چوکچی میں اپنا آخری ریسرچ مشن مکمل کرکے چین کی بحر اوقیانوس کی پہلی  جامع سائنسی ریسرچ ختم کردی۔
اطلاع کے مطابق  چین کا موجودہ ریسرچ مشن رواں سال  اکتیس جولائی سے شروع ہوا۔ریسرچ کے دوران چینی سائنسدانوں نے  کل  سات سمندری برف کے اسٹیشنوں اور انچاس سمندری اسٹیشنوں پر  بحر اوقیانوس کے سمندری ماحول، سمندری برف، سمندری حیاتیات اور سمندری کوڑا کرکٹ  سمیت پہلووں پر تحقیقات کیں۔چینی ریسرچ ٹیم نے  سمندری برف، پتھروں  اور  حیاتیات کے بڑی تعداد  میں نمونے جمع کئے اور  بحر اوقیانوس کے علاقےمیں ہوا ، سمندری برف اور سمندر کے ماحول سے متعلق بہت زیادہ معلومات حاصل کیں ۔جو آرکٹک جہازرانی  اور خطے کے ماحول کے تحفظ کے لئے انتہائی قیمتی  ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here