سی آر آئی کے زیر اہتمام آل میڈیا تبادلے کا اجلاس تاتھون شہر میں منعقد

0

دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کے تحت بین الاقوامی آل میڈیا  تبادلے اور  تعاون کا اجلاس تیئیس تاریخ کو چین کے مغربی شہر تا تھون میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی میزبانی چائنا ریڈیو انٹرنیشنل ، چین کی  پبلک سفارتی انجمن اور تا تھون شہر کی حکومت مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر دو ہزار تیرہ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو  پیش کیا۔ اس کے بعد سی آر آئی نے پبلک سفارتی انجمن اور چین کے مختلف شہروں کی حکومتوں کے ساتھ ملکر  مزکورہ سرگرمی کا منصوبہ مرتب کیا۔ اس سرگرمی کے سلسلے میں چین میں مختلف ملکوں کے سفارتکار اور  متعلقہ ملکوں کے صحافی چین کے مختلف شہروں  کا دورہ کرکے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو  سے متعلق تجربات اور  کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہیں اور  میڈیا پر رپورٹنگ  کرتے ہیں۔
سی آر آئی کے نائب ڈائریکٹر جنرل حو بانگ شنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا کی عالمگیریت کا رجحان ناقابل تردید ہے۔ اس عمل میں ثقافتی تبادلے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ تاریخ میں تا تھون مشرقی اور مغربی تہذیب و تمدن کے ملاپ کا اہم شہر ہے۔اس لئے تا تھون شہر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو  کے جذبات کے  نچوڑ کے مترادف ہے۔
چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد سمیت متعلقہ ملکوں کے سفارتی اہلکاروں اور  صحافیوں نے مزکورہ سرگرمی میں شرکت کی۔
اطلاع کے مطابق  تیئیس تاریخ سے  آگے چند دن تک پاکستان ، بھارت، لاوس ، میانمار ، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال ، اور افغانستان سمیت چودہ  ملکوں کے صحافی تا تھون شہر میں مشترکہ رپورٹنگ کریںگے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here