ملکی انتظام و انصرام کے حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ کی کتاب کی اٹالین زبان اور البانیہ کی زبان کے ورژن کی اشاعت کی تقریبات حال ہی میں اٹلی کے شہر روم اور البانیہ کے شہر ٹیرانا میں منعقد ہوئیں۔دونوں ملکوں کی سیاسی ،اقتصادی ،ثقافتی اور پریس حلقوں کی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی.
روم کی تقریب میں شریک اطالوی سینیٹ اسپیکر پیرو کلاسو نے کہا کہ چینی صدر نے اس کتاب میں چین کی ترقی کے راستے اور ماڈل پر روشنی ڈالی ہے،اصلاحات، پائیدار ترقی ، انسداد بد عنوانی اور خارجہ امور سمیت شعبوں میں چین کے عقلمندانہ فارمولے پیش کئے گئے ہیں ۔جو اٹلی سمیت مختلف ملکوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔