چین اور بنگلہ دیش کے حکومتی نمائندوں نے دس تاریخ کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے ۔ معاہدے کے مطابق چین بنگلہ دیش کو نیٹ ورک کی بنیادی تنصیبات کے تیسرے مرحلے اور ٹیلی مواصلات کےحوالے سے نیٹ ورک کی جدید کاری کے منصوبوں کے لئے ترجیحی قرضہ دے گا ۔ اطلاع کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد بنگلہ دیش کے شہروں ، تحصیلوں اور دیہاتوں میں نیٹ ورک بینڈوڈتھ کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔ اور اس سے بنگلہ دیش میں مواصلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاسی امور اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی ترقی میں براہ راست مدد ملے گی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مواصلاتی نیٹ ورک کے منصوبے کی تکمیل کے بعد اس ملک میں آئندہ دس برسوں کے لئے نیٹ ورک کی ترقی کی ضروریات پوری ہوں گی ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اس منصوبے سے چین اور بنگلہ دیش کے درمیان مواصلاتی شعبے میں باہمی روابط میں اضافہ ہو گا اور یہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے ۔