دس ستمبر کو چین میں اساتذہ کا تینتیسواں دن منایا جا رہا ہے۔اس سے قبل چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے تعلیم میں دستکاروں ایسے جذبات کو بروئے کار لاتے ہوئے “میڈ ان چائنا” مصنوعات کو نہ صرف سستا بلکہ عمدہ کوالٹی کی حامل بنانے پر زور دیا۔
چینی وزیر اعظم نے آٹھ تاریخ کو ساحلی شہر تیانجن میں واقع تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا اور اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کی۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف نظریاتی علم فراہم کرتے ہیں بلکہ دستکاروں ایسے جذبات بھی طالب علموں میں پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم میں دستکاروں ایسے جذبات کو بروئے کار لایا جائے تاکہ چین کی تیارکردہ مصنوعات کم قیمت لیکن عمدہ کوالٹی کی حامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دستکاروں ایسے جذبات کو تمام معاشرت،مینوفیکچرنگ کے تمام مراحل میں برقرار رکھا جانا ہے۔
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے امید ظاہر کی کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں اساتذہ کی مدد سے چین میں نہ صرف بڑے بڑے کارخانوں ، بلکہ چھوٹے اور نجی کارخانوں میں بھی بہت عمدہ کوالٹی کی مصنوعات پیدا ہونگی اور اس سے میڈ ان چائنا مصنوعات کو بہتر بنایا جائے گا۔