ایشیا کے علاقائی تعاون کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا جائے

0

چھبیس مارچ کو چین کے نائب وزیر خارجہ لیو جن مین نے بو آٔو ایشیائی فورم کے دو ہزار سترہ سالانہ اجلاس کے ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں” اعتماد کو مضبوط بنانے اور  ایشیا میں علاقائی تعاون کو گہرا کرنے”کے موضوع پر خطاب کیا۔
انہوں نےعالمگیریت کے عمل میں مایوسی کے تناظر میں  ایشیا کے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور  علاقائی یکجہتی کی تعمیر کو فروغ دینے پراپنے خیالات اور نظریات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا میں علاقائی تعاون کو ایک نئے نقطہ آغاز میں نئے مواقع اور پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا ہے.ایشیائی ممالک اور علاقائی تنظیموں کو ایشیا کی ہم نصیب سماج کے تصور کی روشنی میں تعاون کو  بہتر بنانا اورسیکورٹی تعاون کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ایشیا میں علاقائی تعاون  ایک نئی بلندی پر پہنچ سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here