چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی نیپال کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات

0

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے سات تاریخ کی سہ پہر  نیپال کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کرشنا بہادر مہرا سے بیجنگ میں ملاقات کی ۔ 
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور نیپال دوست ہمسایہ ملک ہیں ۔ چین اور نیپال کی دیرینہ دوستی  ہے ۔ چین کو
امید ہے کہ نیپال کی
 مختلف سیاسی جماعتیں مزید اتحاد سے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گی تاکہ نیپال جلد از جلد استحکام اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو سکے ۔ چین نیپال کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ 
لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے تحت  نیپال کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنائے گا اور تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ملک چین۔ نیپال آزادانہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے مشترکہ غور کریں گے  اور سرحد پار اقتصادی تعاون زون کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے ۔ چین نیپال کی معاشی ومعاشرتی ترقی کے لیے ہر ممکن حمایت فراہم کرے گا۔ 
 کرشنا بہادر مہرا نے مزید کہا کہ نیپال ایک چین کی پالیسی پر  مضبوطی سے کاربند رہے گا اور باہمی مفادات کی بنیاد پر چین کے ساتھ مزید ٹھوس تعاون کو فروغ دے گا  اور چین کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھے گا تاکہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جا سکے۔

 ایک اور اطلاع کے مطابق چینی ریاستی کونسلر یانگ جے چھی نے بھی سات تاریخ کو  نیپال کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر  یانگ جے چھی نے کہا کہ دونوں ممالک کو  باہمی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہیئے۔  کرشنا بہادر مہرانے کہا کہ نیپال کو  دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے کے تحت  چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی توقعات ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here