چین میں مذہبی معاملات کے حوالے سے ضوابط میں ترامیم

0

چینی حکومت نے حال ہی میں مذہبی معاملات کے حوالے سے ضوابط میں ترامیم کی ہیں جن پر اگلے سال یکم فروری سے عمل در آمد شروع کر دیا جائے گا۔
ترمیم شدہ ضوابط میں باشندوں کی مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت کے لئے زیادہ ٹھوس دفعات شامل کی گئی ہیں اور  مختلف سطحوں کی حکومتوں پر عوام کی قانونی مذہبی سرگرمیوں کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نئے ضابطے میں مختلف مذاہب اور  معاشرے کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے  اور  قوانین کے مطابق  مذہبی امور  خوش اسلوبی سے نمٹانے کے لئے اصولی دفعات مرتب کی گئی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here