چین۔عرب ممالک کی بزنس سمٹ چھ تاریخ کو چین کے شہر ائین چھوان میں منعقد ہوئی۔ سمٹ کے دوران جاری کردہ ائین چھوان اعلامیہ کے مطابق مستقبل میں چین اور عرب ممالک کے درمیان معیشت کے شعبے میں باہمی حمایت سے پیداواری صلاحیت،مینو فیکچرنگ، بنیادی تنصیبات، باہمی ڈیجیٹل مواصلات و روابط، چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ چین اورعرب ممالک کے قانونی اداروں میں ثالثی کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔ فریقین کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق چین عرب ممالک بزنس امور کی قانونی کونسل قائم کی جائے گا اور معاشی و تجارتی تنازعات کے حل کے لئے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، تاکہ دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔