تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوت چھان او چا نے پانچ تاریخ کو تھائی لینڈ میں چینی میڈیا کو تحریری انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ برکس پلس ماڈل شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے اور تھائی لینڈ اس کی حمایت کرتا رہے گا۔
تھائی وزیر اعظم نے پانچ تاریخ کو شیا من میں منعقدہ نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ملکوں کے مذاکرات میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ برکس کے پانچ ملکوں اور مذاکرات میں شریک تھائی لینڈ، مصر، تاجکستان، میکسیکو اور گنی سمیت دس ملکوں کی آبادی دنیا کا چھیالیس فیصد بنتی ہے جب کہ جی ڈی پی دنیا کا تیس فیصد ہے۔ یہ مذاکرات برکس ماڈل کی شراکت داری کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برکس پلس ماڈل مختلف ملکوں کی پائیدار ترقی کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔