چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے چین۔عرب ممالک ایکسپو کے لئے تہنیتی پیغام

0

دوہزا سترہ چین۔عرب ممالک ایکسپو چھ تاریخ کو چین کے  نینگ شیا  ہوئی قومیت کے خود اختیار علاقے کے صدر مقام این چھوان میں منعقد ہوئی۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی  پیغام میں ایکسپو کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
جناب شی نے کہا کہ چین اورعرب ممالک بہترین دوست اور شراکت دار ہیں۔تاریخ میں چین اور عرب ممالک کا رابطہ شاہراہ ریشم کے ذریعے شروع ہوا۔ اقتصادی عالمگیریت کی گہری ترقی کے حالیہ دور میں چین اور عرب ممالک دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے اہم شراکت دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ایکسپو  حقیقی تعاون، جدت،تبادلے اور مشترکہ مفادات کے موضوعات  اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو جیسے عالمی تعاون کے تصور سے مطابقت رکھتی ہے۔ چین، عرب ممالک سمیت دیگر تمام ممالک کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امن اور خوشحالی کو فروغ دے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here