شیامن میں چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے درمیان ملاقات

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ تاریخ کو شیامن میں بھارتی وزیر اعظم نرایندرا مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین اور بھارت اہم بڑوسی ملک ہیں۔ چین بھارت کے ساتھ ملکر  پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں  کی بنیاد پر آپس میں سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنے، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے تاکہ دو طرفہ تعلقات صحیح راستے پر  گامزن ہو سکیں۔
ادھر جناب مودی نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ مستحکم تعلقات استوار کرنے کا خواہشمند ہےاور  علاقائی و بین الاقوامی امور میں چین کے ساتھ زیادہ قریبی مفاہمت کے لیے  تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here