چینی کسٹمز کے سربراہ یو گوانگ جو نے دوسرے برکس ممالک کے کسٹمز انتظامیہ کے سربراہوں کے ساتھ چار تاریخ کو شیا من میں برکس ممالک کے درمیان کسٹم کے شعبے میں تعاون کے تزویراتی فریم ورک پر دستخط کر دیے۔
فریم ورک کے مطابق اطلاعات کے تبادلے، انتظام و نگرانی کے امور میں ہم آہنگی اور قانون کے نفاذ میں باہمی حمایت برکس ممالک کے درمیان کسٹم تعاون کا اصول ہے۔تجارتی سہولیات،سلامتی اور قانون کا نفاذ،نئے امور ،صلاحیت کی تعمیر اور کثیر الطرفہ تناظر میں یکساں موقف کو اولین ترجیح دی جائے گی تا کہ مستقبل میں برکس ممالک کے درمیان کسٹم تعاون کی مزید مضبوطی کے لئے پیش رفت کی جا سکے۔