برکس کا نیو ڈویلپمنٹ بنک آ ئندہ برس سے نجی شعبے کو قرضے فراہم کرے گا۔ بنک کے صدر کے وی کامتھ نے جمعہ کے روز کہا کہ بنک کے مالیاتی امور میں تیس فیصد نجی شعبے کو قرضے فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ شنگھائی میں نیو ڈویلپمنٹ بنک۔برکس بزنس کونسل کے دوسرے مذاکرات کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بنک نے امور کامیابی سے طے کیے ہیں اور کامیابی کے حصول کے لیے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی حمایت درکار ہو گی۔اس وقت نیو ڈویلپمنٹ بنک صرف حکومتوں یا سرکاری منصوبوں کے لیے قرضے فراہم کرتا ہے۔