برکس ممالک کے ساتھ چین کی تجارت میں نمایاں اضافہ

0

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فینگ نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں برس پہلے سات ماہ کے دوران چین اور برکس ممالک کے درمیان تجارت میں تیز رفتار اضافہ ہوا ہے۔ مذکورہ عرصے کے دوران چین اور برکس ممالک کے درمیان تجارت کاحجم چھبیس فیصد اضافے سے 167.07  ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ ترجمان کے مطابق جولائی کے آ خر تک برکس ممالک میں چین کی غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری  870 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق برکس ممالک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ توقع کی جا رہی ہے شیامن برکس سمٹ کے دوران برکس ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ ، سہل سرمایہ کاری، اقتصادی و معاشی تعاون اور  کثیر الجہتی تجارتی نظام سے متعلق معاہدے طے پائیں گے۔ سال دو ہزار نو کے بعد  ہر سال برکس سمٹ  کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ مذکورہ ممالک کے وزراء خارجہ ، وزراء خزانہ اور سلامتی کے وزراء کی با قاعدگی سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here