چین کے صدر شی جن پھنگ اورعالمی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین تھامس باک کے درمیان ملاقات

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ستائیس تاریخ کو تھیان جین میں عالمی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک اور ایشیائی اولمپک کمیٹی کے صدر احمد ال فہد ال احمد ال صباہ  سے الگ الگ  ملاقات کی۔

تھامس باک سے ملاقات کے دوران  جناب شی نے کہا کہ چین میں سرمائی اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے لیے بھر پور تیاریاں جاری ہیں ۔چین سرمائی اولمپک کھیلوں کی شاندار ، غیر معمولی اور بہترین میزبانی کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے معاشی سماجی ترقی میں اولمپک تحریک کے نمایاں کردار اور کھیلوں کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔  

تھامس باک نے کہا کہ چین میں منقعد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے میں نے بہت قریب سے چینی عوام کا جوش و خروش دیکھا ہےاور مجھے یقین ہے کہ چینی حکومت ایک سبز ، شفاف ،اعلیٰ تیکنیکی اور پائیدار سرمائی اولمپک کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔

ایشیائی اولمپک کمیٹی کے صدر سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے ایشیا بالخصوص چین میں کھیل کی صنعت کی ترقی کے لیے ایشیائی اولمپک کمیٹی کے کردار کو سراہا اور چین کی جانب سے ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا۔ احمد ال فہد نے کہا کہ ایشیائی اولمپک کمیٹی  چین کے ساتھ قریبی تعاون سے  ایشیا میں کھیلوں کی صنعت کی ترقی کے لئے کوشش کرے گی اور چین میں سرمائی اولمپک کھیلوں  اور ہانگ جو ایشیائی کھیلوں کو بھر پور  حمایت فراہم کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here