بیجنگ کے عالمی کتب میلے میں چینی تصنیفات کی عالمی سطح پر بھر پور پزیرائی

0

بیجنگ میں منعقدہ عالمی کتب میلے کے دوران  غیر ملکی پبلشرز چینی تصنیفات میں بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں اور باہمی تعاون کےکئی معاہدوں پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔ بیجنگ میں منعقدہ چوبیسویں عالمی کتب میلے میں نواسی ممالک سے پچیس سو  نمائش کنندہ شریک ہیں۔ کتب میلے میں تین سو اہم چینی پبلشرز کی تقریباً چالیس ہزار کتابیں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔  حالیہ میلے میں چینی پبلشرز اپنی کتابوں کو کاغذ اور ڈیجیٹل  دونوں صورتوں میں نمائش کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ نیو ورلڈ پریس کی شائع کردہ کتاب  “کی ورڈ زانڈرسٹینڈ چائنا۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ” کے آ ٹھ مختلف زبانوں میں تراجم کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔چینی ناول نگار چیا پنگ واس کے ناول” ہیپی ڈریمز “کا انگریزی ورژن ایمازون کاغذ اور ڈیجیٹل دونوں صورتوں میں شائع کرے گا۔ایمازون ریڈنگ چائنا کے جنرل مینیجر بروس ایٹکن نے اس امید کا اظہار کیا کہ مزید چینی کتب کو غیر ملکی قارئین سے متعارف کروایا جائے گا تا کہ چینی اور مغربی ثقافتوں کے درمیان رابطوں کا ایک پل تعمیر کیا جا سکے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here