چین اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کرے گا، چینی وزارت تجارت

0

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فینگ نے چوبیس تاریخ کو چین کے خلاف امریکہ کی طرف سے جاری تین صفر ایک تحقیقات کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے قانون کے مطابق، چین کے خلاف تجارتی تحقیقات شروع کی ہیں۔ جس سےموجودہ بین الاقوامی تجارتی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔  چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی و مالیاتی تعلقات کی ترقی کے فروغ کے لئے مختلف حلقوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ ہم یکجہتی اور تحفظ پسندحرکت کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ جس سے چین اور چینی کاروباری اداروں کے قانونی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔ 
گاو فینگ نے کہا کہ چین ہمیشہ کے لئے یہ خیال رکھتا ہے کہ تجارتی امور پر چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات اختلافات سے زیادہ ہیں۔ تعاون باہمی اختلافات کے حل کا بہترین طریقہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here