برکس ممالک کا منشیات کے خاتمے کے لیے ایک مواصلاتی نظام قائم کرنےپر اتفاق

0

برکس ممالک نے منشیات کے خاتمے کے لیے ایک مواصلاتی نظام کے قیام  اور اطلاعاتی تبادلوں کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے چین کے بندرگاہی شہر ووہائی میں منقعدہ ایک اجلاس کے دوران چین ، روس ، بھارت ، برازیل اور جنوبی افریقہ سے بیس سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی روک تھام ، منشیات کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے افراد کی تربیت اور  برکس ممالک کے درمیان تیکنیکی تبادلوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے مستقبل میں  برکس انسداد منشیات ورکنگ گروپ کے اقدامات کے حوالے سے رہنماء اصول کی منظوری بھی دی ، اس حوالے سے تیار کی جانے والی رپورٹ کو  نویں برکس سمٹ کے دوران متعلقہ کمیٹی کو پیش کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ رواں برس  چین کے پاس برکس کی صدارت ہے اور آئندہ ماہ  چین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں نویں برکس سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here