عالمی مالیاتی ادارے آ ئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پندرہ تاریخ کو ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ رواں برس اب تک چین کی مضبوط معاشی ترقی نے پالیسی سازوں کے لیے لازمی اصلاحات میں تیزی لانے اور معیاری معاشی ترقی پر توجہ دینے کے لیے ایک سمت کا تعین کیا کیا ہے۔
بیان کے مطابق چین نےمزید پائیدار ترقی اور اصلاحات کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے اور وسیع پیمانے پر ترقی کی ہے۔
آئی ایم ایف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملکی اصلاحات میں پیش رفت، بیرونی طلب کی مضبوطی اور پالیسیوں کے تسلسل کی بدولت رواں برس چین میں معاشی ترقی کی شرح 6.7 فیصد رہے گی۔ ادارے کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ چین کو اپنی مالی اور مالیاتی پالیسی سازی کے فریم ورکس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مستحکم معاشی ترقی کو برقرار رکھا جا سکے۔
چینی کرنسی آر ایم بی کی شرح تبادلہ کے حوالے سے بورڈ نے زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ لچکدار شرح تبادلہ میں پیش رفت کو جاری رکھا جائے۔