پائیدار ترقیاتی فورم 2021 چھبیس تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔ فورم میں “پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ میں چین کی پیش رفت پر رپورٹ2021 ” جاری کی گئی۔ رپورٹ میں 2016 سے 2020 تک اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ میں چین کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 کے اختتام تک چین نے غربت کے خاتمے کے اہداف اور کاموں کو شیڈول کے مطابق مکمل کر لیا ہے۔یعنی 2030 ایجنڈا کے مقررہ شیڈول سے 10 سال پہلے یہ ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔
2016 سے 2019 تک ، چین کی اوسط سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 6.6 فیصد تک پہنچ گئی ، اور عالمی معاشی نمو میں اس کی شراکت تقریباً 30 فیصد رہی۔ 2020 میں ، چین دنیا کی واحد بڑی معیشت ہے جس نے مثبت معاشی نمو حاصل کی ہے۔
2020 کے اختتام تک ، چین نے دنیا کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا نظام قائم کیا ہے ، جس میں 1.36 بلین سے زائد افراد بنیادی طبی انشورنس سے مستفید ہو رہے ہیں اور تقریباً 1 بلین لوگ بڑھاپے کی بنیادی انشورنس سکیم میں شامل ہیں۔
آب و ہوا کی تبدیلی کے جواب میں ، چین نے سبز اور کم کاربن ترقیاتی ماڈل کی تعمیر کو تیز کیا ہے ، اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی اور اس کے پیرس معاہدے کو مضبوطی سے نافذ کیا ہے ، عالمی آب و ہوا کی گورنس میں فعال طور پر حصہ لیا ہے۔