چھبیس تاریخ کو چون گوان چھون فورم 2021 کے تحت “کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل ٹیکنالوجی فورم” بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اس فورم میں توانائی ، صنعت ، ماحول وغیرہ کے شعبوں کے عالمی شہرت یافتہ ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔شرکائے اجلاس نے فوسل فیولز کے موثر اور ماحول دوست استعمال ، نئی توانائی اور توانائی کے ذخیرے ، اور توانائی کی پالیسی سمیت متعلقہ امورپر بات چیت کی اور تجاویز دیں۔
ایک سال پہلے ، چین نے دنیا کے سامنے سنجیدگی سے اعلان کیا: 2030 تک چین میں کاربن اخراج کے پیک تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی اور 2060 تک کاربن نیوٹرل کا ہدف حاصل کیا جائےگا۔ یہ فورم “کاربن نیوٹرل ٹیکنیکل انوویشن پاتھ” پر مذکور ہے ، جس کا مقصد چین کی مستقبل کی معاشی اور سماجی ترقی کی ضروریات پورا کرنا اور مذکورہ اہداف کی تکمیل کے تکنیکی راستے کی ترتیب کو واضح کرنا ، تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنا ، کراس فیلڈز تحقیقات کو فروغ دینا ، اور کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے حوالے سے چین کے اہداف کے حصول کے لیے ایک جامع تکنیکی نظام قائم کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی تہذیب اور خوبصورت چین کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔