اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کانفرنس ، امریکہ میں انسانی حقوق کے مسئلے کا تذکرہ

0

چودہ ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ۴۸ ویں اجلاس اور انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جنیوا میں تعینات چین کے سفارتی وفد کے وزیر جیانگ دوان نے متعدد ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا اور امریکہ میں انسانی حقوق کے مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ، عوام کی زندگی اور صحت کے حقوق کو نظرانداز کرتا ہے۔ امریکی حکومت انسداد وبا کی بھرپور کوشش کرنے کے بجائے وائرس کے ماخذ کی کھوج سمیت دیگر امور پر سیاسی جوڑ توڑ کرتی ہے اور دوسرے ممالک پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔امریکہ کے اندر طویل مدت سےنسل پرستی کا مسئلہ موجود ہے ۔اس کے علاوہ  امریکہ میں انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے مسائل بھی موجود ہیں۔امریکہ ، جمہوریت اور انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کرتا ہے۔ اس کی  جانب سے شروع کی جانے والی جنگوں میں بڑی تعداد میں عام شہری جاں بحق اور بے گھر ہوئے۔افغان صورتحال سے یہ ثابت ہوا ہے کہ عسکری مداخلت اور بالادستی نا قابلِ قبول ہیں اور یہ  ہر صورت ناکام ہوں گی۔بیان میں امریکہ پر زور دیاگیا کہ وہ اپنی اغلاط پر غور کرے اور اپنے انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے، انسانی حقوق کی آڑ میں  دوسرے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے اور دوسرے ممالک میں عسکری مداخلت کا سلسلہ  بند کرے ۔بیان میں انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر سے اپیل کی گئی کہ امریکہ میں موجود انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ دی جائے اور امریکہ پر زور دیا جائے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی فرائض ادا کرے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here