امریکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ،چینی وزارت خارجہ

0

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں امریکہ نے شام ، عراق ، افغانستان اور دیگر ممالک میں 90 ہزار سے زائد فضائی حملے  کئے ہیں  ۔ فضائی حملوں میں ہلاک شدہ شہریوں کی  تعداد تقریباً 48 ہزار ہے۔ اسی تناظر میں  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  چاو لی جیان نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ حقائق  بہت واضح ہیں ، انصاف عوام کے دلوں میں ہے  اور لوگ جانتے ہیں کہ  امریکہ نے بیرون ملک انسانی حقوق کے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔چاو لی جیان  نے کہا کہ امریکہ نے غلط معلومات  کی بنا پر  جنگ چھیڑی ، جو انسانی حقوق کی المناک تباہی کا باعث بنی۔ امریکہ نے  انسداد دہشت گردی کے بہانے عام شہریوں کا قتل عام کیا ۔  اعدادوشمار کے مطابق 2001 کے بعد سے ، امریکہ کی شروع کردہ جنگوں میں تقریبا تین لاکھ پینتیس ہزار  عام شہری مارے گئے ۔ علاوہ ازیں امریکہ کی   یکطرفہ پابندیاں بھی متعلقہ ممالک میں لوگوں کے انسانی حقوق کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔ ہم امریکہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا واقعی وہ انسانی حقوق  کا تحفظ کر تا ہے ؟ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here