چین ہنگامی طور پر افغانستان کو بیس کروڑ یوآن کی اشیاء فراہم کرے گا

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے تیرہ تاریخ کو افغانستان کے لیے عالمی برادری کی امداد کے حوالے سے کہا کہ آٹھ ستمبر کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائےخارجہ کے پہلے اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ افغان عوام کی ضروریات کے مطابق چین نے فوری طور پر 200 ملین یوآن مالیت کی خوراک ، سرمائی سامان ، ویکسین اور ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقبل میں چین افغانستان میں تعمیر نو کے لیے اپنی ہر ممکنہ کوشش کرے گا ۔ 
ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کو معاشی ، سماجی  اور انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنا چاہیئے  تاکہ افغان عوام کو مشکلات سے نمٹنے میں مدد ملے ۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو افغانستان کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو پوری طرح نبھانا چاہیے ، اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی چاہئیں ، اور افغانستان کی خودمختاری اور آزادی کے احترام  کی بنیاد پر فعال اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ افغانستان کی معاشی مشکلات کو دور کیا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here