چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی نوے ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد

0

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی نوےویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے مسلح افواج کی پریڈ چین کےعلاقے اندرون منگولیا کے چوررخہ فوجی تربیتی بیس میں منعقد ہوئی ۔ یہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد پیپلز لبریشن آرمی آف چائنا کے قیام کے موقع پر منعقد کی جانے والی پہلی پریڈ ہے ۔ دس ہزار سے زائد افسران اور سپاہیوں نے اس پریڈ میں حصہ لیا جبکہ   ، ایک سو انتیس طیارے اور پانچ سو اکہتر بھاری ہتھیار اور تنصیبات   کو پریڈ میں شامل کیا گیا ۔ جن میں سے چالیس فیصد   نئی تنصیبات پہلی مرتبہ لوگوں کے سامنے آئی ہیں ۔

مسلح افواج کی یہ پریڈ ، پرچم کی حفاظت کرنے والی ضمنی ٹیم ، یاد گار ی نعروں کی ٹیم ، بری فوج ، انفارمیشن جنگ ، خصوصی جنگ ، فضائی اور میزائل دفاع، بحری جنگ ، جامع سکیورٹی ، دہشت گردی کے خلاف استحکام کے تحفظ اور تزویراتی حملے سمیت نو ٹیموں پر مشتمل ہے ۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے نوے سالہ یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر
چین کے اندرون منگولیا علاقے میں چوررخہ فوجی تربیتی بیس میں منعقدہ تقریبات میں مسلح افواج کی پریڈ دیکھی اور خطاب کیا ۔ صدر شی نے کہا کے 90 برس میں چینی فوج نے پارٹی کے جھنڈے کو سر بلند کیا  ہے اورقوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے ۔ کامیابیوں کے لئیے اپنے خون  میں نہائی   ہے ا ور  انہوں نے تمام دشمنوں کو شکست دی ہے ۔  تمام درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے  ، اور چینی قوم کو ناقابل تسخیر اور خوشحال بنانے میں مدد کی ہے ۔

صدر شی نے کہا چین کو  پہلے سے زیادہ مضبوط فوج کی ضرورت ہے انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی کو دنیا کی بہترین فوج بنانے پر زور دیا  ۔ صدر شی نے کہا کے امن سے لطف اندوز ہونا لوگوں کے لئیے خوشی کا باعث ہے   جبکہ امن کی حفاظت پیپیلز لبریشن آرمی کی زمہ داری ہے دنیا ہمیشہ پر امن نہیں رہی ، امن کی حفاظت ضروری ہے ۔ صدر شی نے  پی ایل اے پر زور دیا کہ وہ ایک مضبوط فوج بنانے کے لئیے سی پی سی کی سوچ کو مکمل طور پر لاگو کریں اور چینی خصوصیات کے ساتھ فوج کو مضبوط بنانے کے راستے پر چلیں اور نئے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ہدف مضبوط فوج  کے لئیے کوشش کریں اور بہادر پی ایل اے کو دنیا کی بہترین فوج بنا دیں ۔ صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کسی بھی بیرونی حملہ آور اور مداخلت کار کو شکست دینے اور ملکی وقار اور ملک کی حفاظت کرنے کے حوالے سے  بھرپور اعتماد اور صلاحیت رکھتی ہے ۔

صدر شی نے اتوار کے روز مسلح افواج کو حکم دیا کہ وہ  ملکی دفاع اور پیپلز لبریشن آرمی کو جدید بنانے کے لئیےدفاعی صلا حیتوں میں مزید بہتری لائیں۔ صدر شی نے کہا کے پی ایل اے کا واحد اور بنیادی معیار حربی سلسلے ، جنگ کی تیاری پر توجہ مرکوز ہونا ،  اور ایک  ایسی طاقت ور فورس کی تیاری ہے  ، جو ہمیشہ جنگ کے لئیے تیار ہو ، لڑائی کے قابل ہو  اور جسے  جیت کا یقین ہو ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here