قیام امن کے فوجی مشق شیئرڈ ڈیسٹنی ۲۰۲۱ کا انعقاد

0


6 سے 15 ستمبر تک چین کے صوبہ حہ نان میں  امن کے تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی فوجی مشق   شیئرڈ ڈیسٹنی  ۲۰۲۱منعقد ہو رہی ہے۔چین، پاکستان ، منگولیا ،تھائی لینڈ چار ممالک کی افواج  اس مشق میں شامل ہو رہی ہیں۔  موجودہ فوجی مشق اقوام متحدہ کے تحت  امن کے تحفظ کے لیے مشترکہ آپریشن کا اہم حصہ ہے ۔ موجودہ فوجی مشق  حقیقی جنگی میدان کے مطابق ترتیب دیے گئے ماحول میں کی جائے گی اور حقیقی جنگ کے معیار کے مطابق کی جائے گی  ۔فوجی مشق کے دوران  چار ممالک کی افواج میدان جنگ سے متعلق انٹیلی جنس ، سکیورٹی گشت،مسلح گارڈ، عام شہریوں کی حفاظت ، انسداد دہشت گردی کارروائیاں ،عارضی آپریشن بیس کی تعمیر،میدان جنگ میں بچاؤ اور انسداد وبا کےعمل سمیت مختلف ٹاسکس مکمل کریں گی ۔ امن کا تحفظ انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اقوام متحدہ کا امن کے تحفظ   آپریشن نے دنیا کے امن کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ چین  اقوام متحدہ کی امن سرگرمیوں  کی ثابت قدمی سے حمایت کرتا ہے اور اس کا مثبت شراکت دار بھی ہے ۔ چین میں منعقد ہونے والی موجودہ  فوجی مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے امن شراکت داروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور  تعاون کو بلند کرنا ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here