خدمات کی تجارت کا بین الاقوامی میلہ دو سے سات ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔اس میلے میں سمارٹ طرز زندگی سے متعلق عوامل انسانوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
5G سے ریموٹ کلاؤڈ تشخیص اور علاج کے لیے بنائی گئی مشین سے ڈاکٹر ایسے دوردراز علاقوں میں جہاں طبی سہولیات اتنا جدید نہیں ہیں،مریضوں کے لیے طبی سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صحت اور دیکھ بھال کرنے والے روبوٹ ہیں،جو گھر میں عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔اس میلے میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے والا ایک روبوٹ ایسابھی ہے جو لوگوں کی جسمانی حالت کی جانچ پڑتال کر سکتا ہےاور ہنگامی طبی امداد بھی فراہم کر سکتا ہے۔