امریکی فوج نے افغانستان کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے ،طالبان سینئر رہنما

0

طالبان  کے اعلیٰ رہنما  انس حقانی نے اکتیس اگست کو چائنا میڈیا گروپ کے نمائندے کو کابل ایئر پورٹ  پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے  مکمل انخلا سے قبل افغانستان پر متعدد ڈرون حملے کیے ، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں معصوم شہری ہلاکتیں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے امریکی فوج یہ دعویٰ کرتی رہی کہ طالبان نے افغان شہریوں کا قتل  عام کیا ۔ امریکہ نے طالبان کے خلاف دانستہ منفی پروپیگنڈا کیا ، لیکن درحقیقت  امریکی فوج افغانستان  میں نقصان دہ کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ انس حقانی نے کہا کہ ہر کوئی ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھ سکتا ہے اور سب جانتے ہیں کہ امریکی فوج کن حالات میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو امید ہے کہ ہوائی اڈے کو مزید نقصان نہیں پہنچے گا۔  لیکن بدقسمتی سے ، امریکی فوج نے روانگی سے قبل طیاروں اور دیگر سہولیات کو تباہ کر دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here