چھبیس اگست کو ، چین کی پیپلز ایسوسی ایشن برائے بیرونی عوامی رابطہ اور دوستی ، اور افریقہ کے 19 ممالک کی 22 غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہوں نے مشترکہ طور پر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط بھیجا ۔خط میں اپیل کی گئی ڈبلیو ایچ او کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگایا جائے ، اس سلسلے میں سیاست اور الزام تراشی کو ترک کیا جائے اور انسداد وبا کے امور میں افریقہ کو ترجیح دی جائے۔
تمام فریقوں نے زور دیا کہ وائرس کے سراغ کے سلسلےمیں نسل پرستی کا خاتمہ کیا جائے، افریقہ کی مدد کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، ” مدافعتی فرق” کو ختم کیا جائے ، اور افریقہ میں انسداد وبا کی جدوجہد کے لئے ٹھوس امداد فراہم کی جائے۔