ستائیس اگست کو امریکہ، بارہ یورپی ممالک کی پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے لتھوانیا کے تائیوان کے ساتھ تعلقات کی ترقی کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس حوالے سے یورپی یونین میں قائم چینی وفد کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا عالمی طور پر تسلیم شدہ معیار اور عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے۔یہ اتفاق رائے چین اور یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک سمیت مختلف ممالک اور تنظیموں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سیاسی بنیاد ہے۔ لیتھوانیا کی حکومت نے تائیوان کے حکام کو “تائیوان” کے نام سے ایک “نمائندہ دفتر” قائم کرنے کی اجازت دی۔ یہ عمل واضح طور پر چین اور لتھوانیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق مشترکہ بیان کی روح کی خلاف ورزی کرتا ہے اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔چینی حکومت اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔